پاکستان کے نامور شاعر، نغمہ نگار اور فلم ساز سیف الدین سیف کی 31 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
سیف الدین سیف 20 مارچ 1922 کو امرتسر کے ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے اور لاہور میں فلم نگری سے وابستہ ہو گئے۔
انہوں نے بے شمار خوبصورت گیت لکھے، انہوں نے فلم ہچکولے، 7 لاکھ، امراؤ جان ادا، انارکلی، نویلی دلہن، لخت جگر، تہذیب، انجمن اور شمع پروانہ سمیت بے شمار فلموں کیلئے نغمات تحریر کیے۔
سیف الدین سیف نے فلمی دنیا میں رہنے کے باوجود ادب سے رابطہ استوار رکھا، ان کے مجموعہ کلام میں خمِ کا کل، کفِ گُل فروش اور دور دراز شامل ہیں۔
ان کی شاعری سماج کے مسائل اور زندگی کے حقائق کو حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کرنے میں کمال رکھتی ہے۔
نامور شاعر سیف الدین سیف 12 جولائی 1993 اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔




















