بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گزشتہ کچھ دنوں سے نزلہ، زکام اور بخار محسوس کررہے تھے، طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ آج آگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور اب وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اکشے کمار آج ممبئی میں ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار تیسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، وہ اس سے قبل عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں اور پھر سال 2022 میں بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔




















