پاکستان کے معروف اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے ہیں۔
مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

وہ میو اسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کا نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔




















