بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ریچا چڈھا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی۔
اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
اس سے قبل جوڑے نے حمل کی فوٹو شوٹ بھی کروائی تھی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔
View this post on Instagram




















