Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہر نے ڈیڑھ سال تک جسمانی طور پر زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جگن کاظم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ مجھے شوہر نے ڈیڑھ سال تک جسمانی طور پر زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی اور شادی کے تیسرے ہفتے ہی شوہر نے ہاتھ اٹھایا تھا، جسمانی طور پر زیادتی اور تشدد کا سلسلہ ڈیڑھ سال تک جاری رہا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پہلی انتباہی علامات کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، یہ سب گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور جب شوہر پہلی بار ہاتھ اٹھائے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، میں فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں بےوقوف تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران نور مخدوم کا کیس چل رہا تھا، میرے گھر والے اس بارے میں بات کرتے تھے لیکن میں چپ رہی کیونکہ میں وائرل ہونا نہیں چاہتی تھی لیکن وہ میرے لیے بہت خوفناک وقت تھا، میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے گا، جو بعد میں نور مخدوم کے ساتھ ہوا۔

جگن کاظم نے بتایا کہ میں 7 ماہ کی حاملہ تھی جب میرے سابق شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھٹے کپڑوں میں گھر سے باہر پھینک دیا، اللہ بھلا کرے ان پڑوسیوں کا جنہوں نے مجھے چادر لاکر دی۔

اداکارہ کے مطابق نے میرے بیٹے حمزہ کی پرورش میرے دوسرے شوہر فیصل نے کی ہے۔

یاد رہے اداکارہ جگن کاظم نے دوسری شادی سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ کی تھی۔