بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف پروڈیوسر کرشن کمار کی نوجوان بیٹی تیشا کمار کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیشا کمار کی عمر 21 سال تھی، وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیشا کمار کا علاج جاری تھا اور ان کی موت جرمنی کے اسپتال میں ہوئی، بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد اہلخانہ نے انہیں جرمنی لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اہلخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ خاندان کے لیے مشکل وقت ہے، ہم درخواست کرتے ہیں کہ خاندان کی رازداری کا احترام کیا جائے۔
واضح رہے کہ تیشا کمار کے والد کرشن کمار سابق اداکار بھی ہیں اور بطور پروڈیوسر ان کی آخری فلم ’اینیمل‘ 2023ء میں ریلیز ہوئی تھی۔




















