Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللہ کے فیصلوں پر راضی ہونا سیکھ لیا ہے، اداکارہ ونیزہ احمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے اللہ کے فیصلوں پر راضی ہونا سیکھ لیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ ان کی چھوٹی بہن ایشا صرف 25 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی اور اسے کوئی بیماری نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایشا ایک کار حادثے کا شکار ہو کر چل بسیں اور اس کی موت سے انہوں نے اللہ کے فیصلوں پر راضی ہونا سیکھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس کے فیصلوں پر راضی رہنا چاہئے۔

ونیزہ احمد نے کہا کہ ان کی چھوٹی بہن کی موت نے زندگی کو تبدیل کردیا اور وہ اللہ سے زیادہ قریب ہوگئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلبہ امتحانات میں کم نمبروں پر خودکشی کرلیتے ہیں حالاں کہ انہیں اللہ پر یقین کرنا چاہئے اس نے ان کے لئے اچھا منصوبہ رکھا ہوتا ہے۔