برازیل کے ٹی وی اداکار ٹومی شیاؤ 39 برس کی عمر میں بالکونی سے گر کر انتقال کر گئے ہیں۔
ماتو گروسو سول پولیس کے مطابق اداکار 20 جولائی کو کویابا میں واقع اپنے دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے گر گئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بالکونی میں بیٹھے اداکار کو بعد میں فرش پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔
برازیل کے ٹی وی اداکار ٹومی شیاؤ نے اپنے اپارٹمنٹ میں واپس آنے سے پہلے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کی تھی۔
دوسری جانب ٹومی کے والد ہوراسیو راموس نے انکشاف کیا کہ ٹومی نے ابھی ایک نئی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔
یاد رہے کہ برازیل کے ٹی وی اداکار ٹومی شیاؤ کو 2021 میں نشر ہونے والے پنتنال میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔




















