Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی وجہ بننے والی معروف اداکارہ کون؟

ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی وجہ بننے والی معروف اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ اننت اور رادھیکا امبانی کی شادی میں شوہر ابھشیک کے بغیر اکیلی پہنچیں جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے خراب تعلق کو مداح بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا جی سے جوڑ رہے ہیں۔

کیونکہ ایشویا اور ریکھا کی قربت شادی کی تقریب میں دیدنی تھی جہاں انہوں نے لیجنڈری اداکارہ سے  نہ صرف ملاقات کی بلکہ انہیں گلے بھی لگایا۔

 

اسکرین گریب

 

تاہم امبانیز ویڈنگ سے اداکارہ ایشوریا اور ریکھا کی وائرل ہونے والی ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دعوٰی کررہے ہیں کہ ایشوریا کی ریکھا سے بڑھتی نزدیکیاں ہی بچن خاندان کے درمیان مبینہ جھگڑے کی وجہ ہیں۔