پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کانٹینٹ کریئٹر زید علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں زید علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو اپنے نومولود بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
یوٹیوبر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ! اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے۔ اس دنیا میں خوش آمدید اذلان علی زید۔
زید علی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر زید علی نے 2017 میں اپنی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی جبکہ 2021 میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
View this post on Instagram




















