بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹر و کوریوگرافر فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی چل بسیں۔
حال ہی میں بھارتی اداکار و فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف ‘کے آر کے’ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فرح خان اور اُن کی والدہ کی تصویر پوسٹ کی۔
View this post on Instagram
کمال راشد خان نے اپنی پوسٹ میں افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان کی والدہ کا 79 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
میناکا ایرانی گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
فرح خان کے مداح اُن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔




















