پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ کسی کے باپ کیلئے بھی رات 12 کے بعد باہر نہیں نکلوں گی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کسی پروجیکٹ کیلئے صبح چار بجے کسی سے ملاقات کیلئے باہر نکل سکتی ہیں؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے باپ کیلئے بھی رات 12 کے بعد باہر نہیں نکلیں گی، چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہو وہ اس کیلئے صبح کا انتظار کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح کے چار بجے گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جانا چاہئے اور یہ بہت بڑی بدتمیزی ہے۔
معروف اداکارہ و ماڈل متھیرا نے کہا کہ انہیں خلیل الرحمان قمر بطور فنکار پسند ہیں اور ان کے ساتھ جو غلط ہوا اس پر انہیں برا بھی لگا ہے۔




















