بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بتادیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکار عمران ہاشمی سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو عاطف اسلم اور کے کے (کرشنا کمار کناتھ) میں سے کسی ایک گلوکار کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ کون ہوگا؟
جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ان دونوں گلوکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرا انتخاب گلوکار ‘کے کے’ ہوں گے کیونکہ وہ مجھے زیادہ پسند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلوکار ‘کے کے’ نے میری بہت ساری فلموں کے لیے موسیقی کی ہے، اُن کی آواز میں ایک خاص جادو تھا جو آج تک مداح محسوس کرتے ہیں۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ میں ‘کے کے’ کا بہت بڑا مداح ہوں اور اُن کی آواز میری فلموں کے لیے پرفکیٹ تھی، اسی وجہ سے وہ میرا انتخاب ہوں گے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد کی آواز کو بھی مداحوں نے بےحد پسند کیا، اُنہوں نے میری فلم ‘آوارہ پن’ کے لیے گلوکاری کی تھی جو آج بھی مقبول ہے۔




















