معروف بھارتی کامیڈی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے مداحوں کے لئے افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے میں ‘گولی’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کُش شاہ نے ڈرامے کو خیرباد کہہ دیا۔ اداکار کُش شاہ بطورِ چائلڈ اسٹار ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کا حصہ بنے تھے۔

انہوں نے اس ڈرامے کو اپنی زندگی کے 16 سال دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈرامے میں ہی جوان ہوئے۔
شو چھوڑنے کے حوالے سے اداکار کُش شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے ڈرامے کے سیٹ پر ہی اپنا بچپن گزارا ہے، مجھے اپنے کردار کی بدولت بہت زیادہ محبت اور شہرت ملی۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے سے بہت سی یادیں جُڑی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد کروں گا لیکن میں اب مزید ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں کام نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا ہے۔
کُش شاہ نے ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں اور چاہنے والوں کو الوداع کہا۔
ڈرامے کے سیٹ پر ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کی پوری کاسٹ نے کُش شاہ کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا، اس دوران اداکار نے کیک بھی کاٹا۔




















