Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں اب خود کو ہدایتکاری کے لیے مناسب نہیں سمجھتا، مہیش بٹ

معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میں اب خود کو ہدایتکاری کے لیے مناسب نہیں سمجھتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، میری فلموں کو شہرت بھی ملی ہے لیکن اب یہ دور میرے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک میری فلمیں آج کے لیے دور نہیں ہیں، میری کہانیاں اور فلم بنانے کا میرا انداز پُرانا ہوگیا ہے، اسی وجہ سے اب میں خود کو ہدایتکاری کے لیے مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے فلمسازوں کو موقع دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ آج کی نسل کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں گے۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘سڑک 2’، میری ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم ہوگی، اس کے بعد مزید ہدایتکاری نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سال 1970 میں دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔