Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف لیجنڈری اداکارہ چل بسیں

آسٹریلوی اداکارہ جینٹ اینڈریورتھ 72 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین سوپ اوپیرا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پیج پر اداکارہ کی موت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

فوٹو : انٹرنیٹ

پوسٹ میں کہا گیا کہ ریمسے اسٹریٹ کی لین سکلی کے کردار کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے پسند کی جانے والی جینٹ کو ان کے وسیع کام کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

ساتھی فنکاروں نے اپنی تعزیتی بیانات میں لکھا کہ جینٹ اپنی نسل کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں لیکن اس سے بھی بڑھ کر وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں۔

واضح رہے اینڈریورتھا نے 2006 تک ’نیبرز‘ شو میں باقاعدہ کاسٹ ممبر کی حیثیت سے اداکاری کی۔ تاہم وہ 2008 میں مہمان کردار کے لئے دوبارہ نمودار ہوئی تھیں۔