Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر آگئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو ممبئی کے ایک اسپتال میں آنکھ کے علاج کے لیے پہنچے تھے تاہم حالت سنجیدہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے کنگ خان کو امریکہ جانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رُخ خان پیر کی شب یا منگل 30 جولائی کو بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے جہاں جاکر وہ اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں گے۔

دوسری جانب کنگ خان کی بیرونِ ملک روانگی کی خبروں سے اداکار کے مداح پریشان نظر آرہے ہیں تاہم اداکار کی پی آر ٹیم یا خاندانی ذرائع نے اس حوالے سے اب تک میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں اداکار شاہ رخ خان ہدایت کار سجوئے گھوش کی فلم کنگ کی شوٹنگ کی پری پروڈکشن تیاریوں میں مصروف ہیں۔