Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور کے مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے خبر زیرِ گردش ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کے بچوں کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکارہ ہندو مذہب کے بجائے عیسائیت کی پیروی کرتی ہیں جبکہ اُن کی والدہ بھی عیسائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرتی ہیں، وہ بچوں کو بچپن سے ہی مثبت سوچ کا مالک بنانے کے لیے مذہب کے قریب رکھنا ضروری سمجھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اداکارہ کے بیٹے کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتیں تو وہ عیسائی اور سکھ مذہب کا کلام لگادیا کرتی تھی اور اس پر اداکارہ کو کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔