Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان انتہائی محنتی اداکار ہیں، کرشمہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان انتہائی محنتی اداکار ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب واقعی ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں تینوں خان بہت خاص اور ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کام کرنے کے انداز بھی بہت مختلف ہیں، سلمان خان زیادہ مستی والے اور مزے دار ہیں لیکن شوٹنگ کے وقت وہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان انتہائی محنتی اداکار ہیں، وہ واقعی آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی مدد کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں جو کہ ان کی بہت بڑی خوبی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جبکہ عامر خان کے ساتھ کام کر کے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔