معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دعا شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں معروف ٹک ٹاکر دعا شاہ کے گھر پر 29 جولائی کی شب کو نامعلوم افراد کی جانب سے گھر کی دیوار پھلانگ کر فائرنگ کی گئی۔
تھانہ گلگشت کتلے کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، فائرنگ کے واقعہ میں خاتون اور اہل خانہ محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کے شوہر کے رشتہ داروں کی جانب سے جائیداد کے تنازع کے باعث مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔




















