ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو سے متعلق ملزمہ آمنہ عروج نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمہ آمنہ عروج نے بیان میں کہا کہ جج صاحب میری 3 چھوٹی بہنیں اور ایک بھائی ہے، کوئی اور کمانے والا نہیں، تنخواہ سے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہو رہا تھا، اس وجہ سے ماڈلنگ شروع کی۔
ملزمہ نے کہا کہ حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا تھا وہ بھی اس میں ملوث ہے، جج صاحب مجھے بری طرح پھنسایا گیا، میں نے رقم نہیں لی۔
آمنہ عروج نے کہا کہ حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی ہے، میرے والد بیمار ہیں، حسن شاہ اور خلیل الرحمان بلیک میل کر رہے تھے۔
وکیل خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ جج صاحب میرا موکل درویش آدمی ہے تو جج کا کہنا تھا کہ درویش آدمی تو صبح 4 بجے تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش ہے۔
بعدازاں عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔




















