Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ٹک ٹاکر کے گھر پر فائرنگ

پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر دعا شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

ملتان میں دعا شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔

نامعلوم افراد گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں خاتون اور اہلِ خانہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر دعا شاہ کے شوہر کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی۔

خاتون کے شوہر کے رشتہ داروں کی جانب سے فائرنگ جائیداد کے تنازع کے باعث کی گئی تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔