Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو لیک کا معاملہ؛ اداکارہ عفت عُمر ڈرامہ نگار کے دفاع میں سامنے آ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان عفت عُمر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ و میزبان عفت عُمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو ہمیشہ بُرا بھلا کہا اور جن کے بارے میں آپ نے نفرت انگیز اور ذلت آمیز بیانات دیے، صرف وہی لوگ آپ کی نجی لیک ویڈیوز کے خلاف احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضا مندی سے ایک ساتھ ہیں تو اُن کی پرائیوسی سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں، اُن کا جسم اُن کی مرضی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں خلیل الرحمان قمر خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔