Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہنی ٹریپ کیس؛ خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ہنی ٹریپ کیس میں نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا کیس لڑنے والے وکیل کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ملزمان سے موبائل فون نہ لے جانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے گولی مارنے کی دھمکی دی۔

وکیل نے تھانہ باغبانپورہ لاہور میں ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔