Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلموں میں مسلسل ناکامی کے بعد ٹائیگر شروف کا بڑا فیصلہ

فلموں میں مسلسل ناکامی کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ٹائیگر شروف نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکار ٹائیگر شروف کی جانب سے ممبئی میں اپنی پہلی ڈانس اکیڈمی‘میٹرکس‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹائیگر اپنے ڈانس کے ٹیلنٹ کو نیکسٹ لیول پر لے کر جارہے ہیں۔

ٹائیگر شروف ‘پرول’ کے نام سے اپنا ایک ایکٹو ویئر اور اسیسریز کا وینچر پہلے ہی کامیابی سے چلارہے ہیں تاہم ‘ایم ایم اے میٹرکس’ کے نام سے یہ ڈانس اکیڈمی اب ان کی کاروباری مصروفیات میں نیا اضافہ ہے۔

میٹرکس ڈانس اکیڈمی کے حوالے سے اداکار کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ممبئی میں قائم اس اکیڈمی کے ذریعے رقص کے دلدادہ افراد ٹائیگر شروف کے رقص کی مختلف قسمیں، مثلاً کنٹمپریری، جاز، ہپ ہاپ اور دیگر اسٹائل سیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ ٹائیگر شروف اکشے کمار کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ناکامی کے بعد اب اپنی آنے والی فلم ‘باغی 4‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔