Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اشوتھ بھٹ پر ترکیے کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور و معروف اداکار اشوتھ بھٹ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں استنبول بہت رومینٹک جگہ ہے لیکن جو کچھ میرے ساتھ حقیقت میں ہوا وہ بہت خوفناک اور بیان سے باہر ہے۔

استنبول جانے سے قبل لوگوں نے جیب کتروں سے ہوشیار کیا تھا،اداکار:فوٹو:فائل

انہوں نے کہا کہ استنبول جانے سے قبل دوستوں نے جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کو کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ استنبول کی سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ ایک گروپ نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔ ایک شخص نے زنجیر سے کمر پر وار کیا اور میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

اداکار اشوتھ بھٹ نے بتایا کہ میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک کیب ڈرائیور بھی میری مدد کو آگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، مقامی پولیس کو فوراً واقعے کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ اشوتھ بھٹ بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور مصنف ہیں جو فلم راضی، فینٹم، حیدر اور دیگر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔