پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھروور ارشد ندیم پر فلم بنائے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا ادارے نے ایتھلیٹس ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا سے پوچھا کہ اگر ان پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو ایک دوسرے کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
جواب میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ لیجنڈری امیتابھ بچن کے جوانی والا روپ ارشد ندیم کیلئے بہتر ہوگا کیونکہ ارشد امیتابھ کی طرح بلند قامت اور رعب والی شخصیت رکھتا ہے۔
جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا کے کردار کیلئے شاہ رخ خان بہتر ہے کیونکہ ان میں بھی نیرج کی طرح کرشماتی شخصیت اور انرجی ہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 77 ویں یوم آزادی؛ حکومت کا ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر خراجِ تحسین




















