گلوکارہ آئمہ بیگ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں انہیں اسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب گلوکارہ کے مداحوں کو جیسے ہی ان کی صحت کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے ان کے لیے دعا کی۔




















