پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ کیا اداکاراؤں کا دل نہیں ہے کہ وہ اچھا لباس پہنیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے بتایا کہ ان کی پیدائشی اور زندگی کے ابتدائی سال افریقی ملک زمبابوے میں گزرے، جہاں کسی کی شخصیت کو جانچنے کے طریقے دوسرے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کی بھی شخصیت کو جانچنے یا پرکھنے کے طریقے بلکل الٹ ہیں، یہاں کسی کو ان کے لباس سے بھی جانچا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں لوگوں کے کردار سے ان کی شخصیت کو جانچا جاتا تھا، پاکستان میں یہ تصور ہوتا ہے کہ اگر کسی نے چھوٹے کپڑے پہنے ہیں تو ان کا کردار اچھا نہیں۔
متھیرا نے کہا کہ لیکن اگر کوئی غیر ملکی سیاح گوری خاتون پاکستان میں چھوٹے کپڑے پہنے تو وہ بیچاری سمجھی جاتی ہے مگر مقامی خواتین کو غلط سمجھا جاتا ہے۔
معروف ماڈل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کوئی ہیروئن یا اداکارہ کبھی اچھی ڈریس پہن لیتی ہے تو اس پر بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداکاراؤں کے لباس پر وہی لوگ زیادہ تنقید کر رہے ہوتے ہیں، جن کے ہاتھ میں شراب ہوتی ہے یا پھر وہ رات کو مُجرے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہی لوگ گھوم، پھر بھی رہے ہوتے ہیں اور جسم کو مکمل لباس میں ڈھانپنے والی لڑکی کو بھی تاڑ رہے ہوتے ہیں۔




















