Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مِیرا نے اچھا بننے کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، ریشم

ماضی کی معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ اداکارہ مِیرا نے اچھا بننے کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ریشم نے بتایا کہ میرا اگر مجھ سے ملتی ہیں تو میرے سامنے دو تین لوگوں کی برائیاں کرتی ہیں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے ملتی ہیں تو اُن کے سامنے میری چغلیاں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حال ہی میں معلوم ہوا کہ میرا نے لوگوں کے سامنے میرے بارے میں برائیاں کی ہیں، جس سے یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ اداکارہ میرا کسی کی بھی دوست نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نے اچھا بننے کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، وہ سب کے سامنے اچھے بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

ریشم نے مزید کہا کہ میرا کو کسی ایک دوست کے ساتھ تو ایماندار ہونا چاہیے، اُنہیں اب اس عُمر میں چغلیاں چھوڑ دینی چاہئیں۔