بالی ووڈ کے اداکار کرن سنگھ گروور کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ایک حقیقی جنگجو ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے جب ان سے مشکل حالات کا سامنا کرنے کے بارے میں پوچھا تو اداکار کرن سنگھ نے کہا کہ میرے لیے اور بپاشا باسو کے لیے نوزائیدہ دیوی کی اوپن ہارٹ سرجری کا وقت مشکل ترین تھا، بیٹی کے آپریشن کے بعد اس کے سینے پر سرجری کا نشان رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں کچھ بھی برا نہیں ہوا، لیکن بپاشا باسو اور دیوی نے اپنی زندگی میں جو کچھ برداشت کیا ہے اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
کرن سنگھ نے کہا کہ وہ وقت جب ہم اپنی بیٹی کے لیے بہت پریشان تھے، وہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا، میری بیٹی کے دل میں سوراخ تھا، جس کی وجہ سے جب وہ 3 ماہ کی ہوئی تو اس کی اوپن ہاٹ سرجری کرنی پڑی، اس وقت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میری بیٹی ایک حقیقی جنگجو ہے۔
کرن سنگھ نے کہا کہ دیوی کے سینے پر سرجری کا ایک لمبا نشان ہے جو اس کے پیٹ تک جاتا ہے۔ میری بیٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک حقیقی فائٹر ہے۔
بالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ دیوی نے جس طرح سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا ہے، اس کے سامنے میری تمام تر کامیابیاں کچھ بھی نہیں ہیں۔




















