پاکستانی اداکار عمر عالم نے شادی کا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی اداکار عمر عالم نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پڑھائی میں پیش آنے والی مشکلات، کریئر کے آغاز اور جدو جہد اور نجی زندگی سے متعلق بات کی۔
دورانِ شو ایک سوال کے جواب میں عمر عالم نے کہا کہ میں ایک فلم اسٹار ہوں، مجھے فلم کرنی ہے، عدنان صدیقی نے اگر کوئی فلم آفر کی اور مجھے اسکرپٹ پسند نہ بھی ہوا تو میں یہ فلم سائن کر لوں گا کیوں کہ میں انڈسٹری میں فلم ہی کرنے آیا ہوں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میرا آئندہ سال شادی کا اراداہ ہے، ابھی بات پکی ہو گئی ہے، شادی کس سے ہے یہ سب طے ہے، کہاں اور کب ہوگی یہ طے کرنا ابھی باقی ہے۔
پاکستانی اداکار عمر عالم نے کہا کہ میری ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔




















