Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جینیفر لوپیز کا اداکار بین ایفلک سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد  ہی اداکار بین ایفلک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق جنیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرائے تاہم   اس فنکار جوڑی کی جانب سے ابھی تک طلاق سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔

قانونی دستاویزات میں جینیفر لوپیز نے بتایا کہ وہ اور بین ایفلک 26 اپریل 2024 کو علیحدہ ہوگئے تھے لیکن قانونی کارروائی مکمل ہونے کی وجہ سے طلاق کی خبر کو خفیہ رکھا گیا۔

جنیفر لوپیز اور بین ایفلک کی جوڑی 2000 کی دہائی میں “بینیفر” کے نام سے مشہور ہوئی تھی، اداکار جوڑی کی منگنی 6.1 قیرات کی پنک ہیرے کی انگوٹھی کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

تاہم 2003 میں اچانک اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔ کئی برسوں بعد  دونوں کے درمیان دوبارہ سے قربت بڑھی اور انہوں نے جولائی 2022 میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ جینیفر لوپیز کی یہ چوتھی جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم اسٹار بین ایفلک کی یہ دوسری شادی تھی۔

متعلقہ خبریں