Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ کو عصمت دری کی دھمکیاں ملنے لگیں

معروف بھارتی اداکارہ ممی چکرورتی کو عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ممی چکرورتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں سوال کیا کہ ہم خواتین کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں؟

ممی چکرورتی کو کولکتہ کی خاتون ڈاکٹر کے قتل کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے معاشرے سے انصاف مانگ رہے ہیں جہاں درندہ صفت مردوں نے خواتین کو عصمت دری کی دھمکیاں دینا معمول بنا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر احتجاجی پوسٹس پوسٹ شیئر کی تھیں جس کے بعد مجھے عصمت دری کی دھمکیاں اور فحش نوعیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

ممی چکرورتی نے اپنی پوسٹ میں کولکتہ پولیس کے سائبر سیل ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کونسی پرورش اور تعلیم اس کی اجازت دیتی ہے؟

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 9 اگست کو 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا، ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔