Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مریم نور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ مریم نور نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے اپنے ‘پریگنینسی فوٹو شوٹ’ کی تصاویر شیئر کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ بڑے ہی خوشگوار موڈ میں گارڈن میں بیٹھی ہیں، جبکہ انہوں نے پوسٹ میں اپنے ننھے بیٹے کے کپڑوں کی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے باغیچے میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کِھل گیا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دُعاؤں کے ساتھ ہمارے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

اُنہوں نے مداحوں کو اپنے ننھے شہزادے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس خاص نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم نور نے سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص سے شادی کی تھی۔