پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے ڈیزائنرز کے مہنگے کپڑے نہ پہننے کی وجہ بتا دی ہے۔
ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرے اندر ایک گندی عادت ہے کہ میں لوگوں کو سونگھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے ہر مرد اور عورت کو سونگھتی ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ عادت گندی ہے لیکن میں کیا کروں، میری ناک بہت تیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صفائی پسند خاتون ہوں اور میں صفائی ستھرائی کے معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، میں گندگی کی وجہ سے کروڑوں کی چیز بھی چھوڑ دیتی ہوں۔
صبا قمر مزید نے کہا کہ اکثر اداکارائیں سونگھے بغیر ہی سیٹ پر ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن لیتی ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتی، میں پہلے ملبوسات کو سونگھتی ہوں، اگر مجھے بدبو آجائے تو میں ڈیزائنرز کے مہنگے ترین ملبوسات پہننے سے انکار کردیتی ہوں۔




















