Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران ہاشمی نے خود سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے خود سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

 گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ عمران ہاشمی حافظِ قرآن ہیں جس پر اب اداکار نے ردعمل دیا ہے۔

عمران ہاشمی سے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں؟ جس کے جواب میں اداکار نے مختصراً کہا کہ ان دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے اور وہ حافظ قرآن نہیں، جس پر ہندو میزبان نے ان سے وضاحت طلب کی کہ یہ حافظ قرآن کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

عمران ہاشمی نے جواب دیا کہ حافظ قرآن کا مطلب یہ ہے کہ مقدس کتاب کو دیکھے بغیر اسے درست اور صحیح انداز میں پڑھنا۔