معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھوشن کمار اور راوی بھگچنڈکا کی پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم میں یووراج سنگھ کی زندگی کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے کرکٹ کیریئر کی کامیابیوں کو فلمایا جائے گا۔
کرکٹ کے علاوہ فلم اُن کی سرطان سے جنگ لڑنے کی دلچسپ کہانی بھی دکھائی جائے گی جو ان کی محنت اور عزم کو نمایاں کرے گی۔
یووراج سنگھ نے کہا کہ وہ فلم کیلئے پُرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی فلم سے دوسرے لوگوں کو اپنے خواب پورے کرنے کی ہمت ملے گی۔
فلم کا نام، کاسٹ اور ریلیز کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور توقع ہے کہ جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔




















