Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نرمل بینی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نرمل بینی کی موت کی تصدیق پروڈیوسر سنجے نے کی۔

37 سالہ بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرمل بینی کو دل کا دورہ کیرالہ کے شہر تھرواننت پور میں واقع ان کی رہائشگاہ پر پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ اداکار نرمل بینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور کئی ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انہوں نے یوٹیوب ویڈیوز سے بھی شہرت حاصل کی۔