پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میں نے روحانیت کے طور پر اپنی گردن پر ٹیٹو بنوایا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار و میزبان احسن خان کا کہنا تھا کہ میں نے روحانیت کے طور پر اپنی گردن پر ٹیٹو بنوایا ہے، میں اس ٹیٹو کا مطلب نہیں بتانا چاہتا لیکن صرف یہ کہوں گا کہ اس ٹیٹو کا تعلق روحانیت سے ہے۔
انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام اداکاراؤں کا تعلق اچھے گھرانوں سے ہے، سب نے شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اداکارائیں اپنی بےمثال اداکاری سے دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، ہمیں تمام اداکاراؤں کی قدر اور عزت کرنی چاہیے۔
احسن خان نے اداکارہ اُشنا شاہ، مہوش حیات، کبریٰ خان، صبا قمر اور نیلم منیر کی شخصیت اور کام کی تعریف بھی کی۔
اداکار نے صبا قمر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبا موجودہ دور کی بہترین اداکارہ ہیں، پاکستانی لڑکیوں اور نئی اداکاراؤں کو آگے بڑھنے کے لیے صبا قمر کی زندگی اور اُن کے کام سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔




















