Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راجکمار راؤ کا اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار راجکمار راؤ نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار راجکمار راؤ نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم ’لوو سیکس اور دھوکہ‘ تھی، جس میں انہیں صرف 11 ہزار بھارتی روپے کا معاوضہ ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے ڈیڑھ سال تک کرداروں کی تلاش میں جدوجہد کی، اور انہیں پہلا اشتہار ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ذریعے ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا آڈیشن دیتے وقت ان کے کپڑے عجیب تھے لیکن انہوں نے اسی لباس میں آڈیشن دیا اور ڈائریکٹر کو پسند آگیا۔

اداکار کے مطابق پہلی فلم کا معاوضہ کم ہونے کے باوجود انہوں نے اسے ایک اہم موقع سمجھا اور بھرپور فائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ ’راجکمار راؤ‘ نے حال ہی میں کامیڈی ہارر فلم ’استری 2‘ کے لیے 6 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے۔