Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں، ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور سربیا کی ماڈل نتاشا نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں۔ محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور ہوتی ہے۔ محبت کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔

سربیا کی ماڈل نتاشا نے کہا کہ محبت تحفظ فراہم کرتی ہے، ہمیشہ اعتماد کرتی اور پرامید ہوتی ہے، محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان رواں سال جولائی میں طلاق ہوئی تھی۔