Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نصیرالدین شاہ نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا ہے۔

کچھ ماہ قبل دیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے اہلیہ رتنا سے متعلق  بتایا کہ میری رتنا سے پہلی ملاقات ممبئی میں ایک پلے کے دوران ہوئی، رتنا اس وقت 17 سال کی تھی اور اس پلے   کے دوران  مجھے رتنا اچھی لگی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ ’ ہماری کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے کوئی طے کی گئی امید نہیں لگائی، کبھی بھی کوئی بھی ذمہ داری ایک دوسرے کیلئے لازمی نہیں کی ‘۔

اداکار نے کہا کہ ’ میں نے اہلیہ کو بتا دیا تھا کہ میں برتن دھو سکتا ہوں، گھر کی صفائی بھی کرلوں گا لیکن کھانا تم پکانا، وقت کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے رہے اور ہماری دوستی اور مضبوط ہوگئی جو آج بھی قائم ہے‘۔

نصیر الدین شاہ نے کہ ’آج کے مردوں کو چاہیے کہ وہ میاں بننا چھوڑ دیں، میں نے  شروع سے اپنے خاندان میں یہ سب چیزیں دیکھیں جو مجھے نہیں پسند تھیں، ہمارے خاندان میں مردانگی کو بہت اہمیت دی جاتی تھی لیکن میں اپنی اہلیہ سے ہر چیز کا صلح مشورہ کرتا ہوں کیوں کہ میں مانتا ہوں کہ وہ مجھ سے زیادہ ذہین اور  قابل ہے‘۔

سینئر اداکار نے کہا کہ ’میں اپنے والد جیسا نہیں بننا چاہتا تھا، والدہ جیسا بننا چاہتا تھا، وہ ہم بہن بھائیوں سے محبت کرتے تھے لیکن ظاہر نہیں کرپائے،  والد سے زیادہ دنیا میں کبھی کسی سے خوف نہیں رکھا اور اسی خوف سے  پوری زندگی میں کبھی اپنے والد کو ہاتھ بھی نہیں لگایا‘۔