پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے عمر پوچھنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل سے سوال کیا کہ آپ فیصل بھائی سے کتنے سال بڑی ہیں؟
اداکار کی اہلیہ ثنا فیصل نے خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘دس بارہ سال بڑی ہوں، امید ہے آپ کے جلتے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی’۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں۔




















