پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عریشہ رضی کی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا سے ملاقات ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر کینیڈا کے سیاحتی مقام پر لی گئی ہے۔
View this post on Instagram
اس وائرل تصویر میں ان کے ہمراہ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر و اداکار ظہیر اقبال بھی موجود ہے، تصویر میں تینوں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر دیکھ کر معلوم ہوتا یے کہ پاکستانی اداکارہ جو ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ کینیڈا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، اس دوران ان کی ملاقات بھارتی اداکارہ اور ان کے شوہر سے ہوئی ہے اور اس لمحے کو یادوں میں محفوظ کرنے کے لیے انہوں نے بھارتی فنکاروں کے ہمراہ سیلفی لی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر خوب پسند کی جارہی ہے جبکہ اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




















