Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حدیقہ کیانی کا ’باری تھانی‘ کے نام سے نیا گانا ریلیز

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ ’باری تھانی‘ کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر نشر کردیا ہے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی کے نئے گانے ’باری تھانی‘ کو دنیا بھر کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ گانے کو عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، بہترین میوزک کے ساتھ حدیقہ کی جادوئی آواز نے مداحوں کو متوجہ کرلیا ہے۔

 

حدیقہ کیانی کی جادوئی آواز میں نیا گانا ریلیز

 

حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں، امید کی جاسکتی ہے کہ میوزک کے شوقین حضرات کو ایک اچھا گانا باری تھانی سننے کو ملے گا۔