Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سے متعلق اچھی خبر

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سے متعلق اچھی خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے چند روز قبل اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہورہے ہیں، اس جوڑی کے نئے فلیٹ کی تزئین و آرائش کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑے نے ممبئی کے علاقے باندرا میں نیا فلیٹ لیا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے جبکہ یہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ‘منت’ کے قریب واقع ہے۔

رنویر اور دیپیکا کا نیا فلیٹ اندرونی جگہ میں 11,266 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جبکہ گھر میں اضافی 1,330 مربع فٹ چھت کی جگہ ہوگی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔