Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے عوام کے پاس وہ سب سہولتیں نہیں جو باقی صوبوں کے پاس ہیں، مشی خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان مشی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے پاس وہ سب سہولتیں نہیں جو باقی صوبوں کے پاس ہیں۔

حال ہی میں مشی خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

انہوں نے کہا کہ میرا بچپن بلوچستان میں گزرا ہے، میری ابتدائی تعلیم بلوچستان کی ہے، میں وہاں طویل مدت تک رہائش پزیر رہی ہوں اور جو آج میں  بلوچستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال دیکھ رہی ہوں اس سے مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان والوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، جہاں سے گیس نکلتی ہے وہیں کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، باقی صوبے اور شہر ترقی کر رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کے پاس وہ سب سہولتیں نہیں جو باقی صوبوں اور شہروں کے پاس ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ وہاں کے لوگ بہت پیارے ہیں، میری بچپن کی یادیں اُن کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، میں اُن یادوں کو کبھی بھی نہیں بھولوں گی، آج کل اُن لوگوں کے ساتھ جو رہا ہے اس پر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے۔