بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح افسردہ ہو گئے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو غالباً ایک تقریب کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں ماضی کی مقبول اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی مدعو کیا گیا تھا، سونالی جب تقریب میں آئیں تو ان سے ملنے کے لیے سلمان خان اپنی سیٹ سے کھڑے ہونے لگے لیکن انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں سلمان خان مشکل سے سیٹ سے کھڑے ہو کر سونالی کا انتظار کرتے ہیں، ان کے آنے پر گلے ملتے ہیں اور پھر بیٹھ جاتے ہیں۔
مداح سلمان خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور کمنٹس میں کہا کہ ہمارے لیجنڈ اور ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم بھی بوڑھے ہورہے ہیں۔




















