Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے مداحوں کے لئے اچھی خبر

بھارت کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے مداحوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مرزاپور‘ کے سیزن تھری کی بونس قسط میں منّا بھیا کی واپسی ہورہی ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ قسط جو ابتدائی طور پر 24 اگست کو ریلیز ہونی تھی، اب تاخیر کے بعد ایمیزون پرائم پر دستیاب ہوگی۔

منّا بھیا گُڈّو پنڈت کے ہاتھوں دوسرے سیزن میں اپنی موت کو پہنچا تھا اور یہ سیریز کا ایک یادگار کردار رہا ہے۔

ایمیزون پرائم ویڈیو نے اس واپسی کا اشارہ پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیا تھا۔

اداکار علی فضل نے بھی ایک مختصر ویڈیو میں اس کی تصدیق کی اور ناظرین سے کہا تھا کہ وہ تیار رہیں کیونکہ منّا بھیا کی واپسی ان کے لیے اہم ثابت ہوگی۔